عید پر 31مارچ سے 2اپریل تک 3سرکاری تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد،لاہور :(بیورورپورٹ،خبر نگار)وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر3سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ (بروز پیر) سے 2 اپریل (بروز بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی تاہم سرکاری ملازمین 5 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے،ادھر پنجاب حکومت نے بھی وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو فالو کیا اور 3تعطیلات کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔