اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہااستاد کو شہید کہوں گا لیکن مارنےوالے کو مجاہد نہیں کہہ سکتا،پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،مجھ سے مشورہ کرتے تو اجلاس میں آنے کا ضرور کہتا
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا1988 سے ایوان کا حصہ ، آئین سے وفاداری کا حلف اٹھاتا رہا ہوں،پہلے بھی مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے فتویٰ دیا ،جے یوآئی نے بھی کہاریاست کےخلاف ہتھیار اٹھانے والا دہشتگرد ہے اور دہشتگردی کا کوئی مذہب ، فرقہ نہیں ہوتا،فضل الرحمن نے کہاسیاسی قیادت ، قوم کو کسی مخمصے کا شکار ہوئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا،اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایشو پر اکٹھا ہونا پڑے گا،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ماتھے کا جھومر ہیں۔
ریاست کےخلاف ہتھیار اٹھانے والا دہشتگرد ہے ،فضل الرحمن



















