سانحہ ٹرین: قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر 3 مقدمات درج


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر 3 مقدمات درج کر لیے،مقدمات جھوٹی خبریں پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت درج کئے گئے۔

مقدمات کے متن کے مطابق پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو اداروں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی، سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے کالعدم تنظیم کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔