مردان:(بیورورپورٹ)مردان میں آبپاشی کے نالے پر تنازع ،2گرہوں میں فائرنگ ،3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی، میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو ہسپتال منتقل کیا،ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا،پولیس فائرنگ میں ایک فریق کے 3 بھائی جبکہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا ہے،پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے اور لوگوں کے بیانات لےکر واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔
مردان: آبپاشی کے نالے پر تنازع ،فائرنگ،3بھائیوں سمیت 4جاں بحق



















