خضدار میں فائرنگ، جے یو آئی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق

خضدار،صوابی :(مشرق نیوز)خضدار میں فائرنگ، جے یو آئی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے،غلام سرور ساتھی سمیت جارہے تھے،خضدار کے علاقے زہری میں مسلح افراد نے گولیوں کانشانہ بنادیا،لیویز فورس نے لاشوں ،زخمی ہونےوالے گارڈ کو مقامی ہسپتال پہنچا کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

ادھر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے غلام سرور اور مولانا امان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکوئی بھی محفوظ نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔