ٹیکس کوئی نہیں دے رہا، تاجر دوست سکیم آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کیلئے ہے: شبر زیدی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ٹیکس کوئی نہیں دے رہا، تاجر دوست سکیم وغیرہ سب آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کےلئے ہے، صوبوں کا ٹیکس لیوی بنادیا تاکہ صوبوں کو پیسے نہ دینے پڑیں، ملک کیسے چلائیں گے؟اسلام آباد میں این ایف سی ایوارڈ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا صوبوں سے ٹیکس کھینچ کر لیوی میں تبدیل کردیا گیا تاکہ صوبوں کو ٹیکس کے پیسے واپس نہ دینے پڑیں، راستے بند ہونے سے میں 2 کلو میٹر چل کر آیا ہوں، راستے بند اور مشکلات ایسے ملک میں کون سرمایہ کاری کےلئے آئے گا، میں سندھ میں عبوری حکومت میں وزیر خزانہ بھی رہا ہوں، ایک اعلی شخصیت نے بلا کر ہٹا دیا تھا، 150 ملین اکاونٹ میں پڑے خرچ نہیں کررہا تھا، اس صورتحال میں کیسے ملک چلائیں گے،سابق چیئرمین نایف بی آر نے مزید کہا ٹیکس کوئی نہیں دے رہا، تاجر دوست وغیرہ سب آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کیلئے ہے۔