لاہور: (سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)پاک بھارت کرکٹ جنگ ،کروڑوں شائقین کی نظریں دبئی سٹیڈیم پر جم گئیں۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے شروع ہوگا،گرین شرٹس کیلئے لازمی فتح درکار ہے،شکست پر ٹورنامنٹ میں سفرختم ہوجائےگا،میزبان پاکستان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60رنز سے شکست کے بعد کافی دباﺅ میں ہے،بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو6وکٹوں سے ہرایا،دونوں ٹیموں کے پاس مضبوط بیٹنگ ،باﺅلنگ اٹیک ہیں لیکن بھارت کی ٹیم زیادہ متوازن اور مضبوط نظر آتی ہے،شائقین کو ٹاکرے کابے صبری سے انتظار ہے۔
پاک بھارت کرکٹ جنگ ،کروڑوں شائقین کی نظریں دبئی سٹیڈیم پر جم گئیں



















