آفات سے تباہی، 30سال کے دوران 7 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آفات سے دنیا بھر میں تباہی، 30سال کے دوران 7لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل،کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے واقعات پر اعداد و شمار شامل ہیں،1993 سے 2022 تک دنیا بھر میں 7 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد مختلف آفات کے باعث جان سے گئے،4.2 ٹریلین امریکی ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا،9 ہزار 300 سے زائد موسمیاتی آفات رونما ہوئیں،سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز ، طوفان کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا۔

کلائمیٹ رسک انڈیکس کے مطابق پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید خطرات لاحق ہیں، 2022 میں موسمیاتی آفات کے باعث سب سے زیادہ نقصان پہنچا،جون سے ستمبر تک مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے پاکستان کو مالی و جانی نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان میں جون سے ستمبر 2022 تک شدید مون سون کی بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ ،طوفانوں نے 33 ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا،مون سون کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 1,700 سے زائد اموات اور تقریباً 15 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 2022 میں آنے والی ہیٹ ویو نے 90 سے زائد جانیں نگل لیں۔