کراچی میں چیمپئنز ٹرافی میچز سے متعلق شائقین کرکٹ کیلئے اہم ہدایات جاری

کراچی (مشرق نیوز) کراچی میں چیمپئنز ٹرافی میچز سے متعلق شائقین کرکٹ کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں، اصل قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔ سٹیڈیم کے تمام گیٹ میچ شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے، شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ سٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں، سٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے میچ ٹکٹ کی ہارڈ کاپی کا ہونا بھی لازمی ہے۔حکام نے ہدایت کی ہے کہ آن لائن ٹکٹس پر سٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا، ہارڈ کاپی لانی ہوگی، سٹیڈیم سے متصل چائنہ گرا¶نڈ پارکنگ کیلئے مختص ہوگی۔نیشنل کوچنگ سینٹر، ایکسپو سینٹر بھی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کیلئے مختص ہوگا، وی آئی پیز، خصوصی پاسزکی حامل گاڑیوں کی پارکنگ سٹیڈیم کے اندر رکھی گئی ہے۔شائقین کیلئے جاری ہدایت میں بتایا گیا ہے کہ سٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے کھلی رہیں گی،سٹیڈیم اور اسکے اطراف ڈرون کیمروں کے استعمال پر سخت پابندی عائد ہوگی۔