ریاض:(نمائندہ خصوصی)روس ،یوکرین جنگ کے خاتمے کےلئے اہم پیشرفت، امریکہ اور روس نے سعودی عرب میں بات چیت کا آغاز کردیا۔
امریکہ ،روس کے اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان سعودی عرب میں اہم ملاقات ہوئی ،دوطرفہ تعلقات کی بحالی اور یوکرین جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیا ل کیا گیا،دونوںفریقوں نے کہا پہلی اعلیٰ سطح کی ملاقات کے نتیجے میں کسی پیشرفت کا امکان کم ہے اور کسی بھی حتمی مرحلے تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔
دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، غزہ کی صورتحال، اسرائیل،حماس جنگ بندی اور خطے کے سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی حکام کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
یوکرین جنگ کے خاتمے کےلئے اہم پیشرفت، امریکہ ،روس میں بات چیت کا آغاز



















