بابر اعظم کو بطور اوپنر کھلا کر قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے:باسط علی

کراچی (مشرق نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو بطور اوپنر کھلا کر قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹیم بنی لیکن اس سے پہلے سب سے بڑا وہ فیصلہ غلط ہوا کہ بابر اوپننگ کرے گا۔باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم نمبر تین پر بیٹنگ کرتا ہوا آرہا ہے اب اسے اوپنر لاکر نیچے کی اسٹرینتھ کھو رہے ہیں، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورے میں فخر نہیں تھا پھر بھی آپ سیریز جیتے، جیسے ہی فخر آیا آپ نے دونوں مین کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کردیا یہ فلاسفی کس کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجبوری یہ ہے کہ ہماری ٹیم ہے سب سے زیادہ مسئلہ اوپننگ کا ہے کہ رانا فہیم کا مسئلہ بعد کا ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ کوچ نے بیان دیا ہے جنوبی افریقا میں اوپنر پہلے ہی اوور میں آ¶ٹ ہوجاتا تھا یہ اچھی چیز ہے پھر بابر آکر 60 سے 70 رنز بنادیتا تھا اب آپ نے بابر کو قربانی کا بکرا بنادیا یہ منطق سمجھ نہیں آئی اس سے زیادہ سرپرائز یہ ہے کہ بابر نے کیسے ہاں کردی۔