لاہور (مرزا ندیم بیگ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر بچوں کے اغواءکی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر بچوں کے اغوا کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، لاہورمیں بچوں کے اغواءکے 366 مقدمات درج ہوئے، پنجاب بھرمیں بچوں کے اغوا کی ایک ہزار 496 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پولیس اغوا ہونے والے بچوں میں 20 فیصد بچوں کو بازیاب کروانے میں ابھی تک ناکام ہے، پولیس لاہور میں 53سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع 309بچوں کو بازیاب کرانے میں بے بس نظر آرہی ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے396 جبکہ صوبہ بھر سے ایک ہزار 567 بچے اغوا ہوئے، پولیس لاہور میں 343 جبکہ صوبہ بھر سے 1258بچوں کوبازیاب کراسکی، شیخوپورہ ریجن میں 123اغوا بچوں میں سے 29 بچوں کو بازیاب نہ کروایا جا سکا۔اسی طرح گوجرانوالہ ریجن میں 330میں سے51 بچے بازیاب نہ ہوسکے، گجرات کے اغوا شدہ 57 بچوں میں سے15، راولپنڈی میں 70 بچوں میں سے15، سرگودھا 52 بچوں میں سے14، فیصل آباد میں 137 اغوا شدہ بچوں میں سے 29ابھی لاپتہ ہیں۔ملتان میں 136 بچوں میں سے28 جبکہ ساہیوال 79میں سے19 بچے ابھی بھی گمشدہ فہرست میں شامل ہیں، ڈی جی خان 103 بچوں میں سے 35 اور بہاولپور میں 84 اغوا شدہ بچوں میں سے21 تاحال لاپتہ ہیں، اس حوالے سے لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغواءکے جتنے بھی مقدمات درج ہوئے تقریباً بازیاب کروا لئے گئے زیادہ تر بچے گم ہوئے تھے جن کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کر کے ورثاءکے حوالے کیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر بچوں کے اغواءکی وارداتوں میں خوفناک اضافہ



















