PPL، حکومت بلوچستان میں سوئی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کیلئے یادداشت پر دستخط

کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور حکومت بلوچستان (جی او بی) نے سوئی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) کےلئے پٹرولیم رعایتی معاہدے (پی سی اے) پر عملدرآمد کی جانب ایک اہم قدم، مفاہمت کی یادداشت (ایم او اے) پر دستخط کرکے سنگ میل عبور کرلیا ۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب ضلع ڈیرہ بگٹی سوئی میں ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، سینیٹر شاہ زیب درانی، سینیٹردنیش کمار، سینئر سرکاری حکام، معززین اور اہم شراکت داروں نے شرکت کی، پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرعمران عباسی اور سیکریٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ ،حکومت بلوچستان داود بزئی نے معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے۔

تاریخی معاہدے کے تحت پی پی ایل حکومت بلوچستان کو لیز میں توسیع کا بونس، پروڈکشن بونس اور سماجی بہبود کی ذمہ داریوں کی صورت میں تقریباً 60 ارب فراہم کرے گا، پی پی ایل نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو 36 ارب روپے کی پہلی قسط پیش کی جبکہ بقیہ رقم مارچ اور مئی 2025 میں دی جائے گی۔