9مئی مقدمات،یاسمین راشد،اعجاز چودھری سمیت 31ملزموں پر فرد جرم عائد

لاہور،اسلام آباد:(کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی اور ن لیگ کاآفس جلانے کے 2 مقدمات میں یاسمین راشد،اعجاز چودھری سمیت 31ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔

عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری ،میاں محمود الرشید سمیت 31 ملزموں پر فرد جرم عائد کی گئی،ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے گواہوں کو شہادت کےلئے طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواستیں منظور کر لی گئیں۔