لاہور:(کرائم رپورٹر) سعودیہ میں گرفتار بےگناہ خاندان رہا،پھنسانے والے عالمی منشیات گینگ کے 9 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور کے علاقے مرغزار کالونی کی رہائشی فرحانہ اکرم 4 فیملی ممبرز کےساتھ 23 دسمبر کو سعودی عرب گئیں، ڈرگ مافیا نے عملے کی ملی بھگت سے فرحانہ اکرم کے بیگ کا ٹیگ تبدیل کیا، فرحانہ اکرم ،فیملی ممبرز کو سعودی عرب میں حراست لیا گیا،اے این ایف نے کیمروں کی مدد سے تمام انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کا جائزہ لیا، ایک پورٹر کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو پورا گینگ بے نقاب ہوا، انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے سرغنہ سمیت 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ، اے این ایف نے تمام شواہد سعودی حکام کو دئیے جس پر متاثرہ خاندان کی رہائی ممکن ہوئی، محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے۔
وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے منشیات کیس سے رہائی پانے والے بےگناہ خاندان سے رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی،رہائی و وطن واپسی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاآپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی، اے این ایف نے دن رات محنت کر کے انٹرنیشنل گینگ کا سراغ لگایا اور اصل ملزموں کو گرفتار کیا، سعودی حکومت نے بھی بہت تعاون کیا، شکریہ ادا کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے کہاسعودی حکام نے بےگناہ خاندان کو منشیات کیس سے کلیئر کردیا، عوام مفت میں عمرہ کرانے والوں سے ہوشیار رہیں،اے این ایف نے زبردست کام کیا ورنہ لوگ ساری زندگی واپس نہیں آسکتے تھے،منشیات میں ملوث کوئی بھی نام ہو نہیں بچے گا۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کہاحکومت ، اے این ایف نے ملکر متاثرہ شہریوں کو بڑی مشکل سے بچایا، 23 دسمبر کو گروہ نے خاندان کے بیگ کو سمگلنگ کےلئے استعمال کیا،48 گھنٹے میں گینگ پکڑ کر سعودی حکومت کے ساتھ تفصیل شیئر کردی،متاثرہ خاندان نے کہابہت اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، وزیر داخلہ محسن نقوی اور حکومت کی بروقت کارروائی سے نجات ملی۔
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ
اپنی چھت، اپنا گھر دنیا کا سب سے سستا پروگرام ، اڑھائی سالوں میں ہزاروں مکان بنیں گے،مریم نواز
غزہ،جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے ،نائب وزیر تعلیم ،اہلیہ سمیت مزید9شہید
اسلام آباد میں امارات کے قومی دن عید الاتحاد کی پروقار تقریب



















