بھٹہ گاڈیاں کا سیوریج نظام فیل،گلیوں میں گندے پانی کا راج

لاہور: (سٹاف رپورٹر) بھٹہ گاڈیاں میں مین گٹر بند ہونے کی وجہ سے گلیوں اور مین روڈ پر گندے پانی کاراج ہے، واسا اہلکارر بدمست ہاتھی بنے ہوئے ہیں، ایک ماہ سے بزرگ، خواتین اور بچے گندے پانی سے گزر رہے ہیں، علاقہ ن لیگ کا گڑھ ہے۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا علاقے کی طرف کوئی دھیان نہیں لیکن عوام کاگندے پانی میں جینا حرام ہے، نمازی نماز پڑھنے جاتے ہیں لیکن گندے پانی کے چھینٹے کپڑے ناپاک کر رہیےہیں، بچے گندے پانی میں گر کر بیمار ہورہے ہیں،مکینوں کے گھروں میں مہمان آنے بند ہوگئے ہیں، عوام کو شیر کو ووٹ دینے کی سزا مل رہی ہے، کاش خواجہ سلمان رفیق وزیر بننے کے بعد اپنے ووٹرز سے آکر مل سکیں،اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازاسے اپیل ہے گندے پانی سے بند اہل علاقہ کو فوری نجات دلائی جائے۔