لاہور:(اپنے نمائندے سے)ریلویز انتظامیہ کی بے بسی ،50 سال سے زائد وقت گزرنے کے باجود168858ایکڑ اراضی صوبوں کی جانب سے پاکستان ریلوے کو لینڈ منتقل نہیں کی گئی، سرکاری اور نجی افراد کا قبضہ ،سرکاری دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا،پاکستان ریلویز ملک بھر میں صوبائی محکمہ جات سمیت نجی افراد کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے، ریلویز کی پاکستان بھر میں تقریبا 168858ایکڑ اراضی صوبوں کی جانب سے تاحال ریلویز کو منتقل کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
پنجاب 9382 ، اسلام آباد 1102،سندھ39954، بلوچستان 9051اور خیبر پختو نخوا میں 28381ایکڑ اراضی پر سرکاری محکمہ جات کے قابض ہونے کی سرکاری دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا ،پاکستان ریلویز 1970 کے صدارتی حکم نامہ کے مطابق زمین پاکستان ریلوے کو منتقل ہونی تھی اربوں روپے کی لینڈ تاحال پاکستان ریلوے کو منتقل نہیں کی گئی، دوسری جانب ریلوے کی 13 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی غیر قانونی قبضے میں ہے، سرکاری دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے جس میں ریلویز انتظامیہ کی بے بسی کو ظاہر کیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق 50 سال سے زائد وقت گزرنے کے باجود صوبوں کی جانب سے پاکستان ریلوے کو اراضی منتقل نہیں کی گئی،24 ہزار ایکڑ سے زائد لینڈ پنجاب حکومت کے قبضے میں ہے ، پنجاب حکومت نے بیشتر زمین پاکستان ریلوے کو منتقل کردی جبکہ سندھ حکومت نے تاحال کوئی جواب نہیں دیاگیا جس پر انتظامیہ کی طرف سے عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ، 1970 کے صدارتی حکم نامہ کے مطابق زمین پاکستان ریلوے کو منتقل ہونی تھی ریلوے کی 13381 ایکڑ اراضی اس وقت غیر قانونی قبضے میں ہے،9382 ایکڑ نجی افراد کے قبضے میں ہے،4000 کے قریب اراضی سرکاری محکموں کے قبضے میں بھی ہے ،ریلویز انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے قبضہ کےخلاف کارروائیوں کرتے ہوئے فوٹو سیشن تک محدود دکھائی دے رہے ہیں۔
ریلوے کی168858ایکڑ اراضی پر سرکاری و نجی افراد قابض،دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا



















