نیازی تم آﺅٹ، 190ملین پاﺅنڈتاریخی ڈاکہ،مذہب کے پیچھے مت چھپو،عطا تارڑ

لاہور:( خبر نگار)وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے 190ملین پاﺅنڈتاریخ کاسب بڑا ڈاکہ ہے،نیازی تم آﺅٹ،مذہب کے پیچھے مت چھپو۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپوری دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، مجرم،حواریوں کو سزا ہوئی ،پیسہ جیبوں میں ڈالا گیا،25 کروڑ کا گھر ، ہیرے کی انگوٹھیاں لی گئیں،کرپشن چھپانے کیلئے اب مذہب کا استعمال کررہے ہیں، شرم آنی چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے کہامذہب کے پیچھے چھپ کر بچنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اب جو مرضی کارڈ لے آﺅ، تم پر مہر لگ چکی، تم سرٹیفائیڈ ڈاکو ہو جس دن سزا ہوئی سٹاک مارکیٹ ایک ہزار پوائنٹ اوپر گئی، ملکی معیشت،بزنس پر سزا کا مثبت اثر پڑا،ہر چیز میں مذہب کو لانا بند کریں،پی ٹی آئی نے سیاست کو زہر آلود کیا، کہیں بھی چلے جائیں تمہارے پاس 190ملین پاونڈ کا جواب نہیں۔

عطا تارڑ نے کہاہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں،مہنگائی نیچے،معیشت مستحکم،بیرون ملک سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے،دنیا بھر میں پاکستانی سٹاک مارکیٹ کی تعریف ہورہی ہے، ملک ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔