لاہور :(نوید چودھری) محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں ایڈمنسٹریٹیو فنکشنل یونٹ کے گریڈ 20 کے افسران کی قلت کے باعث انتظامی بحران شدت اختیار کر گیا ، خالی آسامیوں پر ترقیاں نا ہونے اور گریڈ کے افسران کی عدم دستیابی کی وجہ سے ماتحت افسران نوازے جانے لگے ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کے تحت ڈائریکٹر جنرل نگرانی ومعائنہ، ڈائریکٹر جنرل شکایات و تحقیقات کےساتھ ساتھ صوبہ کی سب سے بڑی اور واحد میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے چیف آفس کا عہدہ بھی گریڈ 20 کا ہے لیکن بدقسمتی سے دو آسامیوں پر گریڈ 19 جبکہ چیف آفس میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عہدہ گریڈ 18کے پی ایم ایس افسر کے حوالے ہے۔
لوکل گورنمنٹ سروس کے گریڈ 20 کے آخری افسر سردار نصیر تھے جو ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ ایم کے عہدے سے تقریباً3 ماہ قبل ریٹائر ہوئے مگر محکمے کے پاس گریڈ 20 کا افسر نہ ہونے کے باعث ابتک عہدے پر ریگولر افسر کی تعیناتی ممکن نہ ہو سکی ہے البتہ کچھ عرصہ عہدہ پر علی عباس بخاری اور پھر امجد ڈھلوں اضافی طور پر خدمات دیتے رہے اور اب اقبال فرید خان ایڈیشنل ڈی جی آئی اینڈ ایم ہونے کےساتھ ساتھ ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا بھی اضافی چارج لئے بیٹھے ہیں۔۔
دوسری جانب گریڈ 19 کے ڈائریکٹر ڈیٹا کولیکشن چودھری فرمائش کے ذریعے ہی ایک مدت سے گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل سی اینڈ آئی کا عہدہ چلوانے کی کوشش کی جارہی ہے اسی طرح گریڈ 19 کی ڈپٹی چیف آفس ایم سی ایل ہیڈ کوارٹر پر گریڈ 17 کے پی ایم ایس افسر ایم جمیل تعینات ہیں اور گریڈ 19 کے میٹروپولیٹن آفس ریگولیشن کے عہدہ پر گریڈ 18 کے پی ایم ایس افسر کاشف جلیل اضافی بنیادوں پر تعینات ہیں تاہم ریگولر بنیادوں پر گریڈ 19 کے ڈپٹی چیف آفس گلبرگ کے عہدے پر تعینات ہیں،ڈپٹی چیف آفس سمن آباد زون کے گریڈ 19کے عہدے پر گریڈ 17 کے حارث جلیل، گریڈ 19 کے ڈپٹی چیف آفس نشتر زون کے عہدے پر گریڈ 17 کی کنٹریکٹ افسر حنافیاض ، گریڈ 19 کے ڈپٹی چیف آفس اقبال زون کے عہدے پر گریڈ 17 کے طعیب مقصود جبکہ گریڈ 18 کی زونل آفس ریگولیشن کی سیٹ پر گریڈ 16 کے ریاض گجر اور گریڈ 18 کا زونل آفس ریگولیشن واہگہ کا عہدہ ارشد لودھی سے اضافی بنیادوں پر چلوایا جارہا ہے۔
محکمہ بلدیات ، ایڈمنسٹریٹیو فنکشنل یونٹ،گریڈ20کے افسروں کی قلت، ماتحت پر نوازشات



















