کرک،ٹرک کئی گاڑیوں اور پیدل چلتے افراد پر چڑھ دوڑا،12جاں بحق،25سے زائد زخمی


کوہاٹ:(بیورورپورٹ)کرک میں ٹرک کئی گاڑیوں اور پید ل چلتے افراد پر چڑھ دوڑا،12جاں بحق،25سے زائد زخمی ہوگئے،مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،حادثہ بریک فیل ہونے پر پیش آیا۔

امیبری کلہ چوک میںقیامت صغریٰ کا سماں اور ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں،مقامی افراد‘ پولیس اور ریسکیوٹیموں نے امدادی کاررائیوں میں حصہ لےکرلاشوں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،متعدد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں بڑھنے کاخدشہ ہے۔