لاہور ، غیرت کے نام پر 14 برس کے دوران 132 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیرت کے نام پر گزشتہ 14 برس کے دوران 132 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔ پولیس دستاویزات کے مطابق سال 2011 کے دوران 10، 2012 کے دوران 15، 2013 کے دوران 11 خواتین کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔2014 کے دوران 24، 2015 کے دوران 13، 2016 کے دوران 7 خواتین غیرت کی بھینٹ چڑھیں۔2017 کے دوران 9، 2018 کے دوران 10، 2019 کے دوران 12 ، 2021 کے دوران 6، 2022 کے دوران 4، 2023 کے دوران 2 جبکہ 2024 کے دوران لاہور میں 6خواتین غیرت کے نام پر بیدردی سے قتل کر دی گئیں۔