اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع ،وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے این آئی ٹی بی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،آئی ٹی آلات، سافٹ ویئر کی خریداری کو پروکیورنگ ایجنسی کے ذریعے انفرادی طور پر انجام دیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں 17 عہدوں کو ختم کردیا گیا، 7 آسامیوں کی شناخت کے ذریعے ڈائنگ کیڈر قرار دے کر 2026 کے بعد عہدوں پر کوئی نئی بھرتی نہیں کی جائے گی، آسامیوں کو ختم کرکے لگ بھگ 25 ملین روپے سالانہ کی بچت کو یقینی بنایا جائے گا۔
رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دستاویز کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے ڈھانچے کو 50 فیصد کم کردیا گیا، اگنائٹ کو برقرار رکھ کر تیسرے فریق کا جائزہ لیا جائے گا، پی ایس ای بی کی کارکردگی کا جائزہ لے کر 3ماہ میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی، پی ایس ای بی اور ٹی ڈی اے پی کے درمیان اوورلیپ کا بھی جائزہ لیا جائے گا،دستاویز میں کہا گیا وزارت نے اگنائٹ، پی ایس ای بی اور این ٹی سی کے معاملے پر کنسلٹنٹ کی خدمات لیں، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی بل کو ہفتے میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی،ورچوئل یونیورسٹی کو وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ماتحت کردیا گیا ۔
کمیٹی سفارشات پر عملدرآمد ، وزارت آئی ٹی میں 17 عہدے ختم



















