انویسٹی گیشن ونگ لاہور کی کارکردگی رپورٹ جاری، شہریوں کے تحفظات

لاہور(انویسٹی گیشن سیل /آصف مغل)انویسٹی گیشن ونگ لاہور کی جانب سے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی کا بھرپور تذکرہ کیا گیا ہے جو اپنی جگہ درست سہی لیکن عوامی حلقوں سے اس رپورٹ میں کچھ سوالیہ نشان بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ رواں سال 1855 گینگز کے 3598 ملزمان گرفتار کئے گئے لیکن سوال یہ ہے کہ ان سے جو مال مسروقہ برآمد ہوا کیا وہ ایمانداری کیساتھ اصل مالکان کے بھی سپرد کیا گیا ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے ہماری کچھ شہریوں سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ چوروں اور ڈاکوﺅں کو تو گرفتار کیا گیا ہے لیکن ان سے برآمد ہونیوالا مال مسروقہ صرف ان مالکان کے حوالے کیا گیا ہے جو بااثر تھے اور جن کا تعلق افسران کیساتھ تھا باقی سائلین ابھی تک تھانوں کے چکر لگا لگا کر خوار ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2465 خطرناک اشتہاری بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ اس بارے میں سماجی حلقوں کی رائے ہے کہانویسٹی گیشن ونگ اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانے کیلئے صحیح معنوں میں سنجیدہ ہوتی تو قتل و غارت جیسے جرائم بے قابو نہ ہوتے میں۔لاہور میں دور جدید میں بھی اجرتی قاتل اور بھتہ مافیا سرگرم ہیں اور ان سنگین نوعیت کے جرائم کا ہونا انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں 4176 ریکارڈیافتہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا یہاں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ کیا ریکارڈیافتہ ملزمان کسی نئے جرم میں ملوث تھے یا ان کو اس وجہ سے دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے کہ وہ ریکارڈیافتہ ہیں کیونکہ کچھ ملزمان سزائ کاٹ کر آنے کے بعد جرائم سے توبہ کر لیتے ہیں اور شرافت کی زندگی گزارنا شروع کر دیتے ہیں لیکن انویسٹی گیشن پولیس صرف انہیں اسلئے گرفتار کر لیتی ہیں کہ وہ ریکارڈیافتہ ہوتے ہیں جو کہ ناانصافی کے مترادف ہے اور وہ اس لیے کہ جب ایک شہری جرائم کی دنیا چھوڑ کر شرافت کی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتا ہے تو پولیس کے جوان اسے پھر گرفتار کرکے دوبارہ اسے اسی دنیا میں قدم رکھنے پر مجبور کر دیتے ہیں اور جرائم ختم نہ ہونے کی بھی اصل وجہ یہی ہے کہ انویسٹی گیشن ونگ کے آفیسران بیگناہ شہریوں کو گرفتار کرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کر دیتے ہیں۔آپریشن ونگ پر تو یہ الزامات لگائے جاتے ہیں کہ وہ رشوت لیکر جرائم کے اڈوں کی سرپرستی کرتے ہیں لیکن انویسٹی گیشن ونگ تو محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے جس میں مقدمات میں ملوث ملزمان کو گنہگار اور بیگناہ کرنے کا مکمل اختیار ہوتا ہے لیکن انویسٹی گیشن کے اہلکار اور افسران اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے دکھائی نہیں دیتے۔ ایسی شکایات کثرت سے موجود ہیں کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو رشوت کے عوض بیگناہ اور بیگناہ شہریوں کو گنہگار لکھ کر جیل بھیج دیا جاتا ہے۔شہریوں کا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سی سی پی لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر سے مطالبہ کیا ہے کہ سفارشی نظام ختم کر کے عوام کو انصاف کی فراہمی میں مدد فراہم کی جائے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر ایک فرض شناس اور قابل آفیسر ہیں۔ وہ جس طرح سے میرٹ اور انصاف کی فراہمی عمل پر یقین رکھتے ، اس کا لاہور میں پوری طرح سے اطلاق کرا سکیں تو صوبائی دارلحکومت سے جرائم کا قلع قمع کرنے میں غیر معمولی مدد مل سکتی ہے۔