اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مہنگائی کی شرح81ماہ بعدپہلی بار4.1فیصدکی کم ترین سطح آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق دسمبرمیں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ (سی پی آئی)4.1فیصدریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 4.9اورگزشتہ سال دسمبرمیں 29.7فیصدتھا، شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ دسمبرمیں 4.4فیصدکی سطح پرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 5.2فیصداورگزشتہ سال دسمبرمیں 30.9فیصدتھا، دیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ دسمبرمیں 3.6فیصدریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 4.3فیصداورگزشتہ سال دسمبرمیں 27.9فیصدتھا،صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ(ایس پی آئی) دسمبرمیں 4.2فیصدرہا،دیہات میں مہنگائی کی شرح 3.62فیصدریکارڈ کی گئی۔
مہنگائی 81ماہ بعد پہلی بار4.1فیصدکی کم ترین سطح پرآگئی



















