لاہور پولیس کی سنگین غفلت، پولکام میں کیسوں کا ریکارڈ مختصر، تفصیلات غلط اَپ لوڈ کئے جانے کا انکشاف

لاہور (مرزا ندیم بیگ) مختلف کیسوں میں فون ریکارڈ لینے اور وصول کرنے میں لاہور پولیس کی سنگین غفلت سامنے آگئی، پولکام میں اَپ ڈیٹ کئے گئے بہت سارے کیسوں میں ریکارڈ میں مختصر اور تفصیلات غلط اپ لوڈ کئے جانے کا انکشاف۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران کی جانب سے سی ڈی آرز کی وصولی میں غیرمعمولی تاخیر، رجسٹریشن میں نامکمل ڈیٹا، کام میں غلط تفصیلات اپ لوڈکی گئیں۔ زیادہ تر کیسوں میں انویسٹی گیشن افسران نے سی ڈی آر کی وصولی میں 40 سے 50 دن تاخیر کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشنز افسران 24 گھنٹوں میں وصول کرنے کا پابند ہے مگر اپریل سے ستمبر تک لاہور پولیس کی جانب سے سی ڈی آرکی آڈٹ رپورٹ ہیڈ آفس نہیں بھجوائی گئی۔ دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس کی جانب سے بھی گزشتہ آڈٹ پر تفتیشی افسران کی نااہلی پرکسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔ علاوہ ازیں لاہورکے ڈویژنل و آرگنائزڈکرائم یونٹ کی جانب سے رجسٹر کو ایس او پی کے مطابق اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا، متعدد کیسوں میں سی ڈی آر اپلائی کرنیوالے فارم پرتفتیشی افسرکی جانب سے تاریخ درج نہیں کی گئی جبکہ پول کام میں اَپ ڈیٹ کئے گئے بہت سارے کیسوں میں ریکارڈ مختصر اور تفصیلات غلط اَپ لوڈ کی گئیں۔