ریاض:(بیورورپورٹ)پاکستان،سعودی عرب میںکسٹمز امور پر تعاون کا معاہدہ ہوگیا،سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور کسٹمز اتھارٹی کے ڈپٹی وزیر انجینئر عبداللہ احمد نے ریاض میں ہونے والی زکوة، ٹیکس و کسٹمزکانفرنس کے دوران معاہدے پر دستخط کیے ۔
معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارتی امورکو بہتر بنانے کےلئے کسٹمز و ادارتی معاملات کو آسان بنانا اورایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے، ریاض میں ہونےوالی کانفرنس میں 70 سے زائد ورکشاپس اور مذاکراتی سیشنز ہوئے ،90 کے قریب مقامی اورعالمی اداروں کی اعلی شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان،سعودی عرب میںکسٹمز امور پر تعاون کا معاہدہ



















