پاکستان سٹاک میں100 انڈیکس 99 ہزار کی حد بھی عبور

کراچی: (بیورورپورٹ) پاکستان سٹاک میں پہلی بار 100 انڈیکس 99 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس مثبت رجحان دیکھا گیا،ایک موقع پر انڈیکس 99 ہزار 972 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو بلند ترین سطح ہے تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 469 پوائنٹس اضافے کیساتھ 97 ہزار 798 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔