لاہور:(سپیشل رپورٹر)بڑے نان فائلرز اور قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنے والے لاکھوں افراد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریڈار پر آگئے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز اور کم ٹیکس دینے والوں کا ڈیٹا فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا ،چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے ٹیکس نادہنگان کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے،قیمتی پراپرٹی، گاڑیوں، بینک بیلنس اور کریڈٹ کارڈز کے استعمال کی بنیاد پرڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے،ٹیکس چوروں کےساتھ سہولت کاروں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنے والے لاکھوں افراد ریڈار پر آگئے



















