استور:خوفناک حادثہ، باراتیوں کی بس دریا میں جا گری،18 جاں بحق


استور:(مشرق نیوز)استور میں خوفناک حادثہ، راولپنڈی جانےوالی باراتیوں کی بس دریا میں جا گری،18افراد جاں بحق ،دلہن سمیت متعدد زخمی ہوگئے، کوسٹر کو حادثہ تھلیچی پل کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو ورکرز نے فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو نکالا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،کوسٹر میں25افراد سوار تھے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوںکو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی،دوسری جانب اطلاع ملتے ہی خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا،لواحقین ایک دوسرے کے گلے لگ کر زارو قطار روتے رہے۔