صوابی:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے گھر بیٹھ کر تنقید کرنے والوں کو پی ٹی آئی کاسمجھتا ہی نہیں۔
گزشتہ روز صوابی میں جلسے کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کارکن ناراض ہیں وزیراعلیٰ ڈی چوک پر چھوڑ کر آگئے ناراضی کو کیسے ختم کریں گے؟علی امین گنڈا پور نے کہاجن کی بات کر رہے ہو یہ اپنے گھر میں بیٹھے ہوتے تھے، ڈی چوک میں ہوں گے بھی نہیں، میری پارٹی ہے مجھے پتہ ہے کون کیا ہے؟،ناراضی بھاڑ میں جائے،تنقید کرنے والے پہلے اپنی ویڈیو تو دکھائے خود کہاں تھا؟۔
تنقید کرنےوالوں کو پی ٹی آئی کاسمجھتا ہی نہیں،علی امین گنڈا پور



















