اسلام آباد:(بیورورپورٹ)موسمیاتی تبدیلیاںپاکستان کےلئے خطرے کی گھنٹی ،ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے نئی رپورٹ میں انتباہ جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو مستقبل میں شدید خطرات لاحق ،2070تک جی ڈی پی میں 21کمی کا سامنا کر سکتا ہے ، تسلسل برقرار رہنے پر سال 2100تک جی ڈی پی میں 40فیصد سے زائد تک کا نقصان ہو سکتا ہے،سب سے زیادہ نقصان شعبہ زراعت کو پہنچنے کا خطرہ ہے ، موسمیاتی تبدیلوں سے پاکستان کی کیش کراپ بری طرح متاثر ہوگی۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کہا2070تک چاول ، مکئی کی پیداوار میں تقریباً 40فیصد تک کمی امکان ہے ،سویا بین 20فیصد اور گندم کی پیداوار میں45فیصد تک کمی ہو سکتی ہے ، مچھلی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو 20فیصد پیداواری کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے،بڑھتے ہوئے موسم گرما کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں 40فیصد تک اضافہ ہوگا۔
موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کےلئے خطرے کی گھنٹی



















