لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ہفتہ کے روز لاہور ایکسپو سینٹر میں 8ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا افتتاح کیا جس میں مختلف صنعتوں کے شعبوں سے ممتاز اکادمیہ اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کا ایک متنوع گروہ شرکت کر رہا ہے۔ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرانتظام اس ایکسپو کا مقصد پاکستان کی صنعتی زمین پر تعاون، اختراع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔اپنے افتتاحی خطاب میں گورنر سلیم حیدر خان نے پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم صنعتی ترقی کی رفتار تیز کرنے، تجارت کو فروغ دینے اور عالمی اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے اہم ہے۔یہ ایکسپو پاکستان کی صنعتی ترقی اور عالمی تعاون کے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کا بھی ذکر کیا اور اسے ”سمندر سے گہرا اور ہمالیہ سے بلند“قرار دیا اور کہا کہ ایسے پروگرام دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات میں اکادمیہ کی شمولیت صنعتی ترقی کے صحیح سمت میں رہنمائی فراہم کرے گی۔اس موقع پر پاکستان کے ممتاز تعلیمی شخصیات بھی موجود تھیں۔ دریں اثناءگورنر پنجاب نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ مزار اقبال پہنچنے پرپاک بحریہ کے چاک و چوپند دستے نے گورنر پنجاب کو گارڈ آف آ نر پیش کیا۔اس موقع پر ملک کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔بعد ازاں گورنر پنجاب سردا ر سلیم حیدر خان نے یونیورسٹی آف سرگودھا اور ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام آٹھویں پاکستانی صنعتی نمائش 2024 کا ایکسپو سینٹر لاہور میں افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ چائنہ پاکستان کا تجارتی حوالے کے ساتھ ہر فورم پر ایک قریبی دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چائنہ کے ساتھ ہمیشہ قریبی گہرے تعلقات رہے ہیں اور پاکستان و چائنہ کی عوام بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
پاکستان انڈسٹریل ایکسپو صنعتی ترقی کیلئے رہنمائی فراہم کریگی :گورنر پنجاب



















