بارڈر سکیورٹی سخت ،بین الاقوامی مسافروں کےلئے بائیو میٹرک لازم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بارڈر سکیورٹی مزید سخت ،حکومت نےملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ کوایف آئی اے کو فوری اقدامات اٹھانے کا مراسلہ جاری کردیا،بین الاقوامی مسافروں کےلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دےدی گئی،وزارت داخلہ کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون و بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہوگا، بائیو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل ایمیگریشن کاونٹرز پر لگائی جائیں جس سے مسافروں کی موثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا، اقدام کا مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔