جعلی رسیدکی رپورٹ کرنے پر 20ہزار روپے انعام مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے جعلی رسیدکی رپورٹ کرنے پر انعام مقرر کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ٹیکس آسان موبائل ایپ پر ریسٹورنٹس ،ریٹیلرز رسید کی کیوآر کوڈ سے تصدیق کی جاسکتی ہے،جعلی رسید رپورٹ کرنےوالے کو 20ہزار روپے انعام دیا جائےگا،تصدیق نہ ہو تو موقع پر ہی جیو ٹریکنگ سے جعلی رسید کو رپورٹ کیا جاسکتا ہے،رپورٹنگ کا طریقہ کار اور تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔