پاکستان خوراک قیمتوں پر کنٹرول ختم،زرعی شعبے کوٹیکس نیٹ میں لائے،آئی ایم ایف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان خوراک قیمتوں پر کنٹرول ختم،زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لائے،آئی ایم ایف نے پھر ڈومو رکردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے کی نمائندہ ایشتر پیریز نے کہا پاکستان نے غلطیاں کیں ،نئے قرض پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کےلئے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے،نئے پروگرام کے تحت زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، غذائی اجناس کی امدادی قیمتوں کے تعین میں حکومتی کنٹرول ختم ،ریٹیل ،رئیل سٹیٹ سیکٹرز سے ٹیکس آمدنی کو بڑھایاجائے گا۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا سماجی شعبے کو تحفظ دیتے ہوئے بہتر اور زیادہ موثر ٹیکس نظام بنانا ہوگا، آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کا مقصد نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینا ہے، سٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا پروگرام کا حصہ ہے،پچھلے سالوں میں استحکام کے باوجود سٹرکچرل چیلنجز کا سامنا رہا، ہرپروگرام کا مقصد پالیسیوں کو بہتر بنانا ہوتا ہے

ایشتر پیریز نے کہاسیاست سے دور رہتے ہیں،مقصد صرف پالیسیوں ،معیشت کو دیکھنا ہوتا ہے،پاکستان میںصورتحال بتدریج بہتر ،معاشی ترقی کی بحالی اور افراط زر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، 2023 میں زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور پالیسی ریٹ میں کمی کا مثبت اثر ہوا، مائیکرو ،میکرو اقتصادی استحکام کا توازن برقرار رکھنا چیلنج ہے،ٹیکس کا نظام کسی بھی ملک کےلئے اہم ہوتا ہے، این ایف سی ایوارڈپر کوئی سوال نہیں کررہے ریورس کررہے ہیں، کہہ رہے ہیں اہم عنصر پر پوری طرح عملدرآمد نہیں ہوا۔