ملتان (مشرق نیوز) ملتان ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان چائے کے وقفے تک انگلینڈ کیخلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنا لیے، قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 206 رنز درکار ہیں۔ ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی جن کا کیچ بابراعظم نے 186 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کیا تھا۔ دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی، جوروٹ 262 رنز بناکر آوٹ ہوئے انکی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، ہیری بروک 317 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 29 چوکے اور 3 چھکے لگائے، جیمی سمتھ 31 جبکہ گس ایٹکنسن 2 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ کرس ووکس 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلیئر کرتے ہوئے گرین شرٹس پر 267 رنز کی برتری حاصل ہے۔کھیل کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 2 آغا سلمان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق کی صورت میں پاکستان کو صفر پر پہلا دھچکا لگا بعدازاں کپتان شان مسعود 11، بابراعظم 5 اور صائم ایوب 25 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے 3 جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان ٹیسٹ بھی شکست کے خطرات منڈلانے لگے، دوسری اننگز میں پاکستان نے 5 وکٹیں گنوا دیں



















