اسلام آباد:(بیورورپورٹ) کفایت شعاری مہم،اہم وزارتوں توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی، انرجی، واپڈا اور این ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے،دونوں وزارتیں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرتی رہی ہیں جبکہ ان کا وزیر اور سیکرٹری بھی ایک ہی ہوا کرتا تھا اب ایک وزارت ہونے سے سالانہ اربوں روپے اخراجات کی بچت ہو سکے گی،اضافی سٹاف، ٹرانسپورٹ اور دیگر ملازمین کو بھی کم کیا جا سکے گا جبکہ ایک وزارت ہونے سے پانی و بجلی کے منصوبوں کی رفتار تیز ہو سکے گی۔
کفایت شعاری مہم،اہم وزارتوں توانائی ، آبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ



















