انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی

ملتان (مشرق نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی، انگلش ٹیم کی قیادت آل راو¿نڈر بین سٹوکس کررہے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کرنے کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کریگی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔