اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستانی معیشت میں بہتری،مہنگائی میں مزید کمی ہوگی،اے ڈی بی نے اقتصادی کارکردگی پر آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ۔
رپورٹ میں کہا گیا معاشی بہتری کی بنیادی وجہ زرعی آمدن میں اضافہ اور بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر ہیں،مالی سال 2024 میں پاکستانی معاشی ترقی کی شرح 2.4 ،مالی سال 2025 میں 2.8 فیصد تک ہونے کا امکان ہے ،معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سے مشروط ہے،حکومتی اخراجات میں کمی، نجی شعبے کو فروغ دینا بھی معیشت کے رجحان میں بہتری کی شرط ہوگی، مہنگائی کی شرح کم ہو کر 23.4 فیصد پر آ چکی۔
،اے ڈی بی کے مطابق مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں افراط زر زائد رہی ،دوسری ششماہی کے دوران مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی دیگر مثبت اشاریوں سے شرح سود میں کمی ہوئی،منظم شرح سود، ایکسچینج ریٹ میں استحکام سے مہنگائی مزید کم ہونے کا امکان ہے ،مالی سال 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے، بہتر معاشی حالات کے نتیجے میں مینوفیکچرنگ ،خدمات کے شعبے میں ترقی کی امید ہے۔
پاکستانی معیشت میں بہتری ، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک



















