لاہور:( کامرس رپورٹر)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت ہے،بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے کےلئے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کر رہے ہےں،دونوں فریقین بات سمجھتے ہیں موجودہ صورتحال برقرار نہیں رہ سکتی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹر ویو میں وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک خاص حد تک کاروباری سمجھوتہ کیے بغیر رعایت فراہم کرنی ہوگی اور یہ کام جتنا جلد ممکن ہو سکے کرنا ہوگا، پاور کمپنیوں کو معاہدے کا کوئی نیا مسودہ یا خاص شرائط نہیں بھیجی گئی اور نہ ہی حکومت کوئی نئے کمزور معاہدے پر دستخط کرنے کےلئے مجبورکرے گی۔
بجلی کی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت ہے:اویس لغاری



















