لاہور:(کامرس رپورٹر)بھاری ٹیکس نامنظور،لاہور میں ٹرک اوربس کے پارٹس بنانے والی معروف کمپنی نے پیداواری پلانٹ بند کردیا۔
کمپنی انتظامیہ کے مطابق ٹریکٹر کی صنعت پر 27 فیصد ٹیکس ناجائز ہے،پیداواری پلانٹ غیرمعینہ مدت تک بند رہے گا،فیصلے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویرنے کہا معاملے کاجائزہ لے رہے ہیں،کمپنی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کرجلد معاملہ حل کریں گے۔
ٹرک ،بس کے پارٹس بنانےوالی کمپنی نے پیداواری پلانٹ بند کردیا



















