اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی اے حکام نے کہا ہے وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے،کاروبار متاثر ہوگا۔
پلوشہ خان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی سینٹ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاعالمی گلوبل آئی ٹی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے بھی کم ہے، گزشتہ سال آئی ٹی گروتھ 20فیصد رہی، ایک ارب کی لاگت سے آئی روزگار پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ممبر انفورسمنٹ نے کہا18 جون 2024 کو کراچی سمندر کے قریب ایس ایم ڈبلیو فور آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے کی وجہ سے انٹر نیٹ ٹریفک میں خلل آیا، ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی کام ہورہا ہے، سب میرین کیبل کی درستگی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، اے اے ای ون سب میرین کیبل کی خرابی بھی سامنے آئی۔
پی ٹی اے حکام نے کہا وزارت داخلہ کی ہدایت پر ٹوئٹر بند کیا گیا ،پاکستان میں وی پی این کے بغیر ایکس نہیں چل سکتا اگر کچھ لوگ وی پی این استعمال کرکے ایکس استعمال کرتے ہیں تو تمام وی پی اینز کو پی ٹی اے کنٹرول نہیں کرتا، وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، کاروبار متاثر ہوگا
وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے،کاروبار متاثر ہوگا،پی ٹی اے



















