اوسلو (مشرق نیوز) ناروے کپ کے انڈر 17 کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو ناروے کے فورڈے کلب نے ہرا دیا۔مقررہ وقت پر مقابلہ 1-1 سے برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ پر ہوا، پنلٹی شوٹ آوٹ پر پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو 3-4 سے شکست ہوئی۔پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل تیسری پوزیشن کیلئے ناروے کے سوترا کلب سے مقابلہ کرے گی۔واضح رہے کہ انڈر 15 کیٹیگری میں پاکستان کی ’فیوچر پاکستان‘ ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔
ناروے کپ انڈر 17 سیمی فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو ناروے کے فورڈے کلب نے ہرا دیا



















