فیصلہ کرلیا اب حکومت کو رہنے نہیں دینا،ہر صورت گرانا ہے:اچکزئی

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ و چیئرمین پختونخوا میپ محمود اچکزئی نے کہا ہے فیصلہ کرلیا اب حکومت کو رہنے نہیں دینا،ہر صورت گرانا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہااتحاد کسی کےخلاف نہیں بنایا،ملک کی جڑیں ملک میں رہنے والوں نے خود کھوکھلی کر دیں ،فیصلہ کرلیااب کچھ بھی ہو جائے حکومت کو نہیں رہنے دینا، کوئی گالی نہ دے، گالیاں دینا ہمیں بھی آتی ہیں، کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے، مظلوم کاساتھ نہ دینے والاساتھی نہیں ہوسکتا۔

سربراہ اپوزیشن اتحادنے کہانہیں چاہتے ملک بربادی کی طرف جائے، ملک بہت کمزور ہو چکا ، آئیں! پاکستان کو ایسا جمہوری ملک بنائیں جہاں عدل ، انصاف کا بول بالا ہو ،طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہونی چاہیے،واضح کر دینا چاہتے ہیں غلاموں کی طرح نہیں رہیں گے، ملک میں دہشتگردی کسی بھی صورت میں ہو مخالفت کریں گے۔