اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف کا پھر ڈومور،10جولائی سے پہلے بجلی مزید5روپے یونٹ مہنگی کرنے کامطالبہ کردیا،ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجویز ورچوئل رابطے میں دی گئی ۔
حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کوبجٹ میں کیے گئے مشکل فیصلے سے آگاہ اور گیس قیمتوں میں اضافے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی،ورچوئل ملاقات میں آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی 5 روپے یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت معاشی فیصلوں ،گیس مہنگی کرنے کے اقدامات کو سراہا ،عالمی مالیاتی فنڈ نے معیشت کی بہتری کےلئے تاحال کیے جانے والے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کا معاہدہ رواں ماہ طے پانے کا امکان ہے، حکومت نے مئی سے اب تک بیشتر پیشگی اہداف حاصل کر لیے ۔
پاکستان 10جولائی سے پہلے بجلی مزید5روپے یونٹ مہنگی کرے،آئی ایم ایف



















