ٹیکسٹائل ،جنرل انڈسٹری ، کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط پوری ،حکومت نے ٹیکسٹائل ،جنرل انڈسٹری ،کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کردی

ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل ،جنرل انڈسٹری اورکیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف 2750 روپے سے بڑھا کر 3000 فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا ،سوئی سدرن ،نادرن گیس کمپنیز کو سالانہ 92 ارب اضافی ریونیو ملے گا۔

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کے مطالبے پر جنرل انڈسٹری کیلئے جنوری 2025 میں گیس مزید مہنگی کرنے کے پلان پر غور شروع کردیا ،دونوں کمپنیوں کا مجموعی ریونیو 898 ارب ہدف کے مقابلے 1029 ارب تک پہنچ جائے گا ،2بار گیس کی قیمتیں بڑھانے سے مجموعی طور پر 132 ارب سے زائد اضافی ریونیو ملے گا،آئی ایم ایف نے جنوری 2025 تک کیپٹیو پاور پلانٹس کو نیشنل گیس گرڈ سے نکالنے کا مطالبہ بھی کردیا،آئندہ کیپٹو پاور پلانٹس کے گیس ریٹس آر ایل این جی ٹیرف کے مطابق بڑھائے جائیں گے،وزارت خزانہ کے مطابق جنرل انڈسٹری کے علاوہ دیگر صارفین کے موجودہ گیس ریٹس برقرار رہیں گے۔