اسلام آباد: (بیورورپورٹ) رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے انکشاف کیاہے گرفتارکرنے کے بعد مجھ سے سوال پوچھا گیا بلاول بھٹو کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم نواز کی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا ایوان قابل احترام ہے، طیبہ راجہ کو بالوں سے گھسیٹا گیا، میں ہمیشہ حق کےلئے لڑتی ہوں،بجٹ عوام کو برباد کرنے کےلئے ہے، مالداروں کے ہسپتال لندن میں ہیں،ملک کے غریب عوام کیا کریں گے؟ کہا جاتا ہے ووٹ کو عزت دو، ووٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔
گرفتار کرکے کہا گیا بلاول کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم نواز کی، شاندانہ گلزار



















