سیالکوٹ: (بیورورپورٹ)جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیاایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بڑی کاروائی تفصیلات کے مطابق جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافرکو آف لوڈ کر دیا گیا۔
ملزم اقبال نے فلائٹ نمبر GF773 کے ذریعے یونان جانے کی کوشش کی ملزم کے پاسپورٹ پر یونان اور پاکستان کی جعلی امیگریشن کی اسٹمپس لگی ہوئی تھی ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا وی وی او سی بھی جعلی نکلاملزم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 800 یورو کے عوض مذکورہ وی وی او سی حاصل کیاگرفتار ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔
جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانےوالا ملزم آف لوڈ



















