عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی ،لاکھوں جانور قربان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کےساتھ منائی گئی ۔

دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کے اتحاد، ملکی ترقی، خوشحالی و سلامتی کےلئے خصوصی دعاﺅں کےساتھ ہوا،اسلام آباد ،چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کی ادائیگی کےلئے ہزاروں روح پرور اجتماعات ہوئے،لاکھوں جانوروں کی قربانی کی گئی،لوگوں نے گلے ملکر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔