ملک پر قرضوں کا بوجھ 61 ہزار ارب سے متجاوز

اسلام آباد: (بیورورپورٹ ) ملک پر قرضوں کا بوجھ 61 ہزار ارب سے متجاوز،مقامی قرضوں میں 4 ہزار 622 ارب کا اضافہ ،مارچ تک مقامی قرض بڑھ کر 43 ہزار 432 ارب ہو گیا۔

رواں مالی سال کے آغاز پر پاکستان پر مقامی قرضوں کا حجم 38 ہزار 809 ارب تھا،رواں مالی سال بیرونی قرضے 89 ارب کم ہوکر 21ہزار 941 ارب ہو گئے، بیرونی واجبات 6 فیصد بڑھ کر 3ہزار 284 ارب پر جاپہنچے،آئی ایم ایف ڈیل سے مقامی و بیرونی قرضوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔